غیرقانونی قابض سابق ایڈمنسٹریٹرPCSIR سوسائٹی اعجاز شاہ کی بدمعاشیوں کے خلاف مکین سراپا احتجاج

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 کراچی میں مکینوں کی جانب سے سوسائٹی پر غیر قانونی طور پر قابض سابقہ ایڈمنسٹریٹر اعجاز حسین شاہ اور اس کے حواریوں کے خلاف مطالباتی بینرز آویزاں کر کے پر امن اور بھرپور احتجاج کیا گیا۔ جس میں غیر قانونی انتظامیہ کے بوگس عہدیداروں کی ایماء پر سوسائٹی میں باہر سے بلوائے گئے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ،مکینوں کو ہراساں کرنے اور دھمکیوں کے واقعات پر حکام بالا سے سخت نوٹس لینے سمیت مکینوں کو پانی کی عدم دستیابی پر پانی فراہم کرنے کا مطالبہ اور سیکریٹری کوآپریٹو ہاؤسنگ اتھارٹی سندھ سے جلد از جلد قانونی اور شفاف الیکشن کرانے کے مطالبات شامل ہیں۔ حکام بالا سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی طور پر سوسائٹی پر قابض گروہ کے خلاف فل فور کاروائی کر کے مکینوں کے پر امن طور پر جینے کے حق کو بحال کیا جائے اور سوسائٹی کے رہائشیوں میں پائی جانے والی عدم تحفظ کی صورت حال کا مداوا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں