عوام عید سادگی سے منائیں اور گھروں سے نہ نکلیں، مراد علی شاہ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے گھروں‌ پر سادگی کے ساتھ عید منانے کی اپیل کی ہے. پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگایا جاتا ہے میں کورونا پر سیاست کرتاہوں ، ہاں میں لوگوں کی جانیں بچانے کی سیاست کرتاہوں، لاک ڈاؤن کےفوائد کےسبب ہی اسپتالوں میں بوجھ کم ہے، جو لاک ڈاؤن کو ضروری نہیں سمجھتے وہ بھی تقاریر میں اسکے فوائد بتاتے ہیں۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے معاملے پر لسانی رنگ دیا گیا کہ کراچی سے دشمنی کی جارہی ہے، اسمبلی میں بتاؤں گاکس طرح سبوتاژ کرنے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی، اس میں بہت لوگ ملوث ہیں، کورونا کے حوالے سے غلط رپورٹنگ ہوئی ہے، یہ صرف مس رپورٹنگ نہیں بلکہ فراڈ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب سے اپیل ہے عیدکوسادگی منائیں، میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے،اس موقع پر کیسے عید مناسکتا ہوں؟، وزیراعظم عمران خان عید سادگی سے منانے کا قومی اعلان کریں، لوگ گھروں سے نہ نکلیں، اپنے گاؤں نہ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں