کورونا وائرس کی وجہ سے کارزویل جیل ٹیکساس سے ریٹا نامی پہلی خاتون قیدی رہا

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی ایف ایم سی کارزویل جیل فورٹ ورتھ ٹیکساس سے ریٹا نامی پہلی خاتون قیدی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسی ایف ایم سی کارزویل جیل میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ بھی جرم بے گناہی کی پاداش میں 86سال کی قید تنہائی کاٹ رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کارزویل جیل سے رہائی پانے کے بعد ریٹا نامی اس خاتون نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رہائی پانے والی میں پہلی قیدی ہوں جبکہ اس جیل میں ایک قیدی خاتون کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔انہوں نے اپنے گھر پہنچنے پر شکر ادا کرتے ہوئے اپنے پیچھے رہہ جانے والے دوسرے قیدیوں کے لئے دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔پہلی خاتون قیدی کی رہائی عمل میں آنے اور کورونا وائرس کی وجہ سے ایک خاتون قیدی کی موت واقع ہونے کے بعد دوسرے کئی قیدیوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کی اطلاعات بھی موجود ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سی کارزویل جیل سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ایسی صورتحال میں پاکستانی حکومت نے رحم کی بنیاد پر اب تک قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی حفاظت اور رہائی کے لئے ایک درخواست تک دائر نہیں کی ہے#

اپنا تبصرہ بھیجیں