ملک بھر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز کیلئے تقسیم کیے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز کیلئے تقسیم کیے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات جاری کردیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے مطابق چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز میں حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔ این ڈی ایم اے نے چار مرحلوں میں ملک بھر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز کیلئے تقسیم حفاظتی سامان ارسال کیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام صوبوں کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان میں 1 لاکھ 53 ہزار 565 این 95 ماسک اور 38 لاکھ 91 ہزار 588 فیس ماسک شامل ہیں۔ حفاظتی سامان میں 9 لاکھ 55 ہزار 417 حفاظتی سوٹ، 1 لاکھ 44 ہزار 467 گاؤنز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حفاظتی سامان میں 10 لاکھ 33 ہزار 643 دستانے، 3 لاکھ 46 ہزار 896 سرجیکل کیپس اور 36 ہزار 520 فیس شیلڈ کے علاوہ 2 لاکھ 11 ہزار 244 شوزکور اور 97 ہزار 982 عینکیں تقسیم کیے گئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق صوبوں کو دیئے گئے تمام سامان کی علیحدہ علیحدہ تفصیل این ڈی ایم اے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ تمام صوبوں کو ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں ارسال کی جا چکی ہیں۔ جبکہ حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ اگلے چند روز میں روانہ کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں