کراچی سمیت سندھ بھر کے نادرا دفاتر کل سے کھل جائینگے

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)‌ لاک ڈاون کے ستائے شہریوں‌کے لیے اچھی خبر آگئی . کراچی سمیت سندھ بھر کے نادرا دفاتر پیر سے شہریوں کے لیے کھول دیے جائینگے۔ شہر کے 3 نادرا میگا سینٹرز بھی کل سے ایک شفٹ کے لیے فعال کردیے جائیں گے۔ میگا سینٹر سمیت دیگر دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک کھلیں گے۔ جمعہ کو نادرا کے دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہونگے۔ نادرا دفاتر آنے والے شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا ڈی جی نادرا میر عجم درانی نے کہا ہے کہ نادرا دفاتر صرف وہی لوگ آئیں جن کا بائیومیٹرک یا ترمیم و تنسیخ کے لیے دفتر آنا ضروری ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے شہریوں کو ترجیح دی جائیگی۔ ڈی جی نادرا کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز کی وصولی کے لیے شہری 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں