وفاق کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وباء ملک میں تشویش ناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ایسی صورتحال میں‌ وفاقی حکومت کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑ رہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا کے معاملے پر برقت اقدامات ہوئے۔ کورونا وائرس سے بڑھتی ہوئی اموات کی تعداد تشویشناک ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے ملک بھر میں بروقت اقدامات ہوئے۔آج دنیا سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت فوری اقدامات نہ کرتی تو صورتحال بگڑ سکتی تھی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی سے وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ڈاکٹر عبدالباری خان اور ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو کو وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ڈاکٹر عبدالباری اور ڈاکٹر فیصل نے محکمہ صحت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں