‏سینئر بھارتی سفارتکار کی وزارتِ خارجہ طلبی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ‏سینئر بھارتی سفارتکار کی وزارتِ خارجہ طلبی ،ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا کہ ‏بھارت سے سیز فائر خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیاگیا ، ‏بھارتی فوج نے ایل او سی کے ملحقہ علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی ، ‏بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ،ترجمان کے مطابق ‏بھارتی فائرنگ سے 30 سالہ خاتون نسرین اختر شدید زخمی ہوئیں ، ‏بھارتی فوج نے رواں سال اب تک 940 مرتبہ سیز فائر خلاف ورزی کی ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ‏بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں ،بھارتی رویہ علاقائی امن و سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہے ، ‏بھارت 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے پر عملدرآمد یقینی بنائے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں