کراچی: ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 291 افراد گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 291 افراد کو گرفتار  کرلیا۔ کراچی پولیس کے مطابق 40 روز کے دوران صوبے بھر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہزار 300 سے زائد ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے جب کہ 5 ہزار 700 سے زائد افراد گرفتار ہوئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں