سندھ حکومت کی بے حسی، عوام خود اپنے مستحقین کی مدد کریں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سابق رکن سندھ اسمبلی اور ٹاؤن ناظم کامران اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بے حسی کے باعث مستحقین اور سفید پوش شدید پریشانی سے دوچار ہیں، نہ حکومت خود کوئ سہولت فراہم کررہی ہے نہ ہی فلاحی سماجی تنظیموں کو عوام کی مصیبتوں میں مدوا کرنے دے رہی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بھائ اور بہنوں سے گزارش کہ اپنے گلی محلہ میں موجود مستحقین کی مخیر حضرات کے ذریعے مدد کیجئیے اور وفاقی حکومت کے احساس پروگرام 8171 میں رجسٹرڈ کروانے میں عملی مدد کیجئیے ہر شخص کے لئیے آن لائن رابطہ آسان نہیں آپ کے پانچ منٹ سے کسی کی چند روز کے لئیے ٹینشن کم ہوسکتی آگے بڑھیں اور اپنے پریشان حال شہریوں کی عملی مدد کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں