موٹروے پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)موٹروے پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی-تفصیلات کےمطابق موٹروے پولیس کوخفیہ اطلاع ملی کہ گاڑی نمبرLWN 4646مشکوک ہےجس پر موٹروے پولیس الرٹ ہوگئی اور مذکورہ گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی۔اسی دوران موٹروے M-1, ولی انٹر چینج کے قریب، موٹر وے پولیس کے افسران نے مذکورہ گاڑی کو ٹریس کرلیا اور اس کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا گیا-گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے دوکلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔جسےقبضےمیں لےکرگاڑی میں موجود دوافراد کوگرفتارکرلیا گیا۔بعد ازاں ، مزید قانونی کارروائی کے لئے ملزمان بما منشیات تھانہ طورو کے حوالے کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں