پنوعاقل،پولیس نے بارات کوآگے جانے سے روک دیا،دولہادلہن پریشان

پنوعاقل(ایچ آراین ڈبلیو) کے قریب مہیسرو پولیس نے گولارچی سے پنجاب جانے والی بارات کو آگے جانےسے روک دیا،دودولہے دو دلہن سمیت درجنوں باراتی سخت پریشان-تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گولارچی شہرسے پنجاب کے شہر واپسی جانے والی بارات کو پنوعاقل کے قریب مہیسرو پولیس نے روک لیا ہے اور آگے جانے سے منع کردیا ہے بارات میں دو دولہے میاں دو دلہن اور دو درجن سے زائد باراتی شامل ہیں کرونا وائرس کے سبب شہر لاک ڈاؤن ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جبکہ دولہےمیاں راشد حسین نےمیڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمیں وائرس سے کلئیر قرار دیکر ایس ایس پی ضلع بدین نے لیٹر جاری کرکے پنجاب کیلئے روانہ کیا تھا لیکن پنوعاقل مہیسرو پولیس چوکی انچارج وعملےنےبلا وجہ گذشتہ رات سے روک لیا ہے انہوں نے مذید بتایا کہ ہم بھوکے پیاسے بے یارو مددگار بھیٹے ہیں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی پنوعاقل لیاقت علی عباسی نے بتایا کہ میرے علم میں کوئی ایسا واقع نہیں ہے رپورٹ لی جا رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی (ریجن) سکھر، ڈی آئی جی سکھر(ڈویژن) ایس ایس پی پولیس سکھر سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اپنے گھروں کی طرف روانہ کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں