کروناوائرس،مزید2لیبارٹریزکے قیام کا فیصلہ،نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ڈزاسٹر میجمننٹ اتھارٹی (NDMA) کا کراچی میں کرونا وائرس کے لیے مزید 2 لیباریٹریز کے قیام کا فیصلہ کرلیا-ٹیسٹنگ لیباریٹریز SIUT اور JPMC میں قائم کی جائیں گی-گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ-یاد رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور روک تھام کے لیے کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا، جبکہ گورنر سندھ کا چیئرمین (NDMA) سے بھی رابطہ کیا-چیئرمین (NDMA) کی گورنر سندھ کو ٹیسٹنگ لیباریٹریز کے جلد قیام کی یقین دہانی کرائی گئی-وزیراعظم پاکستان خود کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں-مزید ٹیسٹنگ لیباریٹریز کے قیام سے کرونا وائرس کی بروقت تشخیص اور روک تھام میں مدد ملے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں