لاک ڈاؤن کے دوران گھرسے بلا ضرورت نکلنے پرگرفتاری ہوگی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اب کوئی بھی شہری لاک ڈاون کے دوران گھر سے بلاضرورت نکلا تو گرفتار ہوگا-شہریوں کی نقل وحرکت محدود رکھنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی گئی-ایپلیکیشن کو سٹیزن مانیٹرنگ ایپ کا نام دیا گیا ہے-پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن نےمانیٹرنگ ایپ متعارف کروائی ہے-ایپ کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود رکھنا ہے۔ایپلیکیشن پولیس چیک پوائنٹس پر موجود پولیس افسران کے موبائل فونز میں انسٹال ہوگی-روزمرہ کی بنیاد پر شہریوں کی نقل وحرکت کا ڈیٹا محفوظ کرتے رہیں گے-شہری کی ایک دن میں دو سے زائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکے گا-ثابت ہونے پرقانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی-ایپلیکیشن میں کسی بھی شہری کے درج ذیل کوائف درج کئے جا سکیں گے-قومی شناختی کارڈ نمبر ۲۔ فون نمبر ۳۔ لوکیشن ۴۔ گھر سے نکلنے کی وجہ-ایپ لاک ڈاؤن کا عملدارآمد موثر کرنے میں مددگار ثابت ہو گی- شہری گھروں میں محدود رہیں تاکہ کرونا جیسی موذی وباسے محفوظ رہ سکیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں