غیر منصوبہ بندی طویل المنزلہ عمارات کی تعمیرات کی وجہ سے گھمبیر ہوتا جارہا ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی ،سیوریج اور گیس کا مسئلہ غیر قانونی وبغیر منصوبہ بندی طویل المنزلہ عمارات کی تعمیرات کی وجہ سے گھمبیر ہوتا جارہا ہے ۔ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن کے بعد پی ٹی آئی نے بھی عوام کو حقوق نہیں دیئے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھی اب تک اس جانب کوئی توجہ نہ دے کرعوام کو مایوسی کی طرف دھکیلے رکھا ہے ۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے اور عوام میں شعور بیدار کررہی ہے جس کے نتیجے میں آج پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا کام پورے ملک میں پھیل رہا ہے اور عوام پی ڈی پی کے پلیٹ فارم پر متحدہورہے ہیں ۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ڈی پی ہر حلقے سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اورانشا ءاللہ اگلا میئر پاسبان کاہی ہوگا ۔ وہ گذشتہ روز گزری میںپاسبان ڈیموکریٹک پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر پاسبان کراچی کے نائب صدر محمد حامد صدیقی اورضلع کورنگی کے صدر کلیم اللہ ملک،رابطہ سیکریٹری طارق انجم نے بھی خطاب کیا ۔ پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے پاسبان میں شمیولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی مشاورت سے میاں ریاض کو گزری کا صدر ،شہباز مغل کو جنرل سیکریٹری ،محمد فیضان کو نائب صدر ،حبیب ،رابطہ سیکریٹری اور نویداحمد کو گزری کا پریس سیکریٹری مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔پاسبان گزری کے صدر میاں ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس ،کلفٹن اورگزری میں پینے کے پانی کی لائنوں میں بہت زیادہ لیکج کے باعث سیوریج کا گندہ پانی پینے کے صاف پانی کی لائنوں میں شامل ہورہا ہے جس کی وجہ سے پینے کے پانی کی لائنوں میں کئی مہینوں سے گندہ بدبو دارمضر صحت پانی آرہا ہے ۔متاثرہ مکینوں کی جانب سے حکومتی متعلقہ اداروں کو متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان کے کام سے متاثر ہوکر گزری کے عوام باالخصوص نوجوان طبقہ پاسبان میں شامل ہور ہاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیفنس ،کلفٹن اورگزری میں بھی گیس پریشر کمی کی شکایات عام ہیں ۔ ایس بی سی اے بھاری رشوت لیکر غیرقانونی تعمیرات کو فروغ دے رہی ہے اور جہاں سے رشوت نہیں ملتی وہاں پر ایس بی سی اے کے افسران کاروائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔بہت جلدگزری میں بھی مسائل حل ہوتے ہوئے نظر آئیں گے#

اپنا تبصرہ بھیجیں