کرپشن کے خلاف نیب کراچی آج کھلی کچہری منعقد کرے گا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئر مین نیب جسٹس جاوید قبال کی ہدایات پر ڈی جی نیب (کراچی) نے 27-02-2020 بروز جمعرات نیب کراچی آفس میں شیڈول کے تحت کھلی کچہری کا اہتمام کیا ہے۔ ڈی جی نیب نجف قلی مرزا و دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔ عوام اپنی شکایات تحریری طورپر اپنے ساتھ لائیں۔شکایات نیب آفس کراچی میں صبح10:00بجہ تا12:00بجہ تک درج کراسکتے ہیں۔ ڈی جی نیب نے اس صمن میں کہا ہے کہ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت فوری کاورائی عمل میں لائے گی۔ڈ ی جی نیب کراچی کے مطابق قومی خزانہ کو نقصان دینے والے اشخاص پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہڑے میں لانا موجودہ وقت کی اولین ترجیعات میں سے ایک اہم ترجیع ہے۔ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس پر ارسال یا بذریعہ ٹیلیفون نمبرز پر بھی رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔
 Email: [email protected]  Phone Number: 021-111-622-622 Fax Number: 021-99207949

اپنا تبصرہ بھیجیں