کراچی پولیس کا قابل تعریف اقدام، وکٹم سپورٹ یونٹ روزانہ کی بنیاد پر سہولت فراہم کرتا ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس (KPO) میں قائم شدہ وِکٹم سپورٹ یُونٹ روزانہ کی بنیاد پر موبائل فونز اور وھیکلز اِسنیچنگ (snatching) کے مُتاثرین افراد/مالکان سے ان کے فراہم کردہ فون نمبرز پر رابطہ کر کے انہیں تھانے کی سطح پر ایف آئی آر (FIR) کے اندراج میں ہر طرح کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اِس یونٹ کے قیام سے اَبتک 6506 موبائل فونز چھیننے یا چوری کیے گئے جس پر ان کے دیئے گئے فون نمبرز پر 5668 متاثرہ شہریوں سے رابطہ ہوا جبکہ 838 مالکان کے فون نمبرز پر کال اٹینڈ نہیں کی گئی اور صرف 32 مالکان نے ایف آئی آر (FIR) کے اندراج پر رضامندی ظاہر کی جن کی ایف آئی آر (FIR) درج کرادی گئیں۔

اسی طرح 14 اکتوبر 2019 سے 21 فروری 2020 تک 8566 وہیکلز چوری یا چھینی گئیں۔ 7079 مالکان کے دیئے گئے فون نمبرز پر رابطہ ھو سکا جبکہ 1487 نے فون کالز اٹینڈ نہیں کی۔ 275 مالکان نے فوری ایف آئی آر (FIR) کے اندراج پر رضامندی ظاہر کی۔ جسکا اندراج کرا دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے پیشکردہ رپورٹ کا از خود جائزہ لیا اوراس رِپورٹ پر اُنھوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کی وارداتوں کی فوری طور پر رپورٹ ایف آئی آر (FIR) درج کرائی جائے تاکہ ان جرائم پیشہ افراد کو قرار واقعی سزا دِلوائی جاسکے۔
عَوام کے تعاون کے بغیر پولیس اِن ملزمان کو ان کے انجام تک نہیں پہنچا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں