چین میں کورونا وائرس،ہلاکتیں 2 ہزار 715 ہوگئیں

بیجنگ (ایچ آر این ڈبلیو)‌ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں دو ہزار سات سو پندرہ ہوگئیں۔۔ ایران میں انیس، جنوبی کوریا میں بارہ اوراٹلی میں بارہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔۔ایرانی وزارت صحت نےکورونا وائرس ملک بھر میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔۔۔ الجزائر۔۔سوئٹزرلینڈ۔۔یونان اور برازیل میں بھی وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔۔ کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔۔کورونا وائرس نے چین ۔۔یورپ اور مشرق وسطی سمیت چالیس سے زائد ملکوں میں پنجے گاڑ لیے۔۔۔چین میں وائرس سے ہلاکتیں دو ہزار سات سو پندرہ ہوگئیں۔۔۔اٹھہتر ہزار سے زائد متاثر ہیں۔۔دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد اسی ہزار سے زائد ہے۔۔ الجزائر۔۔سوئٹزرلینڈ۔ یونان اور برازیل میں بھی کیسز سامنے آگئے ہیں۔۔مہلک وائرس سے ایران میں ڈیڑھ سو کے لگ بھگ متاثر ہیں۔۔ ایرانی وزارت صحت نے وائرس ملک بھر میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔۔ ایران میں وائرس کے باعث تعلیمی ادارے اورثقافتی مراکز بندپڑے ہیں۔۔جنوبی کوریا اور اٹلی میں بارہ ۔ بارہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔۔ دونوں ملکوں میں متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔۔ جاپان اور فرانس میں دو مریض دم توڑ گئے۔۔۔ کویت میں متاثرہ افراد کی تعداد اٹھارہ تک پہنچ گئی۔۔بحرین میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔۔جنوبی کوریا میں فوجی اڈے پرتعینات امریکی فوجی میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ۔وائرس کے باعث امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں