سندھ حکومت کے چہیتوں کی ٹھوکروں میں قانون ہے……؟

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ میں قانون کی حکمرانی ایک دیوانے کا خواب بن چکا ہے- حکومت سے تعلق رکھنے والا بااثر طبقہ جس طرح سرکاری وسائل کے بے جا اور غیرقانونی استعمال کر رہا ہے اسی طرح نے انہوں نے قانون کو اپنی ٹھوکروں میں رکھا ہوا ہے- قانون کی پامالی یہاں اب معمول کا حصہ بن چکی ہے- کرپشن سے لے کر اختیارات کا ناجائز استعمال تک 12 سال سے سندھ پر بلاشرکت غیر حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی قانون شکنی کی عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے- اس کی ایک مثال یہ کہانی ہے جس میں سندھ حکومت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نے 2800 سی سی کی فارچورنر گاڑی میں‌ جو سرکاری نمبر کی پلیٹ‌ GP-8080 لگائی ہوئی ہے وہ دراصل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں سرکاری ہنڈا سوک 1600 سی سی کے لئے جاری کیا گیا ہے- ایکسائز کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ اس گاڑی کا 2010 سے لے کر اب تک یعنی دس سال سے کوئی ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا ہے- ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نمبر پلیٹ‌ بیک وقت دونوں گاڑیوں یعنی فارچونر اور ہنڈا سوک میں استعمال ہو رہی اور سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن نوازی کے سبب دس سال سے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باوجود ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں