الیکشن کمیشن: فریال تالپور کیخلاف نااہلی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کے لیے دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، ای سی پی درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کی تھی۔ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر فریال تالپور کے خلاف پہلی نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں