سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے کمپلین سیل قائم کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے کمپلین سیل قائم کر دیا – چار ہندسوں پر مبنی 1093 ہیلپ لائن پر شہری شکایات درج کروا سکیں گے ، کمپلین سیل بنانے کانوٹیفکیش جاری کر دیا گیا – ہیلپ لائن پر شہری صفائی ستھرائی، آوارہ کتوں کی بہتات، سیوریج اور قلت آب کی شکایات درج کروا سکیں گے، شہری سالڈ ویسٹ برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن سمیت لوکل گورنمنٹ اور ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے مسائل کی شکایت درج کروا سکیں گے -نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام بلدیات ادارے دو ہفتوں میں کمپلین سینٹر کے لیے اپنے فوکل پرسن نامزد کریں، کمپلین سیل کی ماہانہ رپورٹ محکمہ بلدیات کو جمع کرائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں