1 لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین وظیفہ وصول کر رہے تھے: ثانیہ نشتر کا انکشاف

اسلام آباد:(ایچ آراین ڈبلیو) ثانیہ نشتر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین وظیفہ وصول کر رہے تھے، ریلویز، پاکستان پوسٹ اور بی آئی ایس پی کے ملازمین پروگرام میں شامل تھے۔چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر کا کہنا تھا چیف سیکریٹریز کو ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی گئی، ان سرکاری ملازمین کا نام جلد سامنے لائیں گے، غیر مستحق افراد کو چیک کرنے کے بعد پروگرام سے نکالا گیا، نئے افراد کو بھی چیک کرنے کے بعد شامل کیا جائے گا، بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد کے ڈیٹا کو نادرا سے منسلک کیا گیا، وظیفہ خواروں کی گاڑیوں، جائیداد کی تفصیلات اکٹھی کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں