سندھ حکومت کا آئی جی پولیس کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ

کراچی:(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام اورسندھ حکومت میں دوریاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔ آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کے لئے سندھ کابینہ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔کابینہ اجلاس میں آئی جی پولیس کو ہٹانے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعلی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد آئی جی پولیس کے لئے تین نام وفاق کو ارسال کریں گے۔ سندھ حکومت اور آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے درمیان ٹھن گئی-آئی جی سندھ پولیس کے رویے پرمشیرقانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے بھی ناراضی کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں انہیں سرکاری طور پر خط بھی لکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں