وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا وکالت کا لائسنس معطل

پنجاب:(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب بارکونسل نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراور وزیر قانون راجہ بشارت کے وکالت لائسنس معطل کردئيےہيں، بارکونسل نےدونوں رہنماوں کوچارجنوری کوجواب سميت طلب بھی کيا ہے۔وائس چيئرميں پنجاب بارکونسل کا کہنا ہے کہ وکلاء اور ڈاکٹرز کے معاملے پر بطور وکیل تعاون نہ کرنے پر سردارعثمان بزدار اور راجہ بشارت کے وکالت لائسنس معطل کيےگئےہيں ۔پنجاب بارکونسل نے سردارعثمان بزدار اور راجہ بشارت کو جواب کے ساتھ چار جنوری کو طلب بھی کرليا ہے۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ عثمان بزداراورراجہ بشارت کا پی آئی سی معاملے پررویہ جارحانہ رہا جس کي وجہ سے ان کے لائسنس معطل کيے گئے ہيں ۔انھوں نے بتايا کہ دونوں رہنما عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنا لائسنس معطل کروانے کے پابند تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں