عوام کی شکایات حل کرنا ہماری اولین ترجیحات ہے،جام اکرام اللہ دھاریجو

کشمور ایٹ کندھ کوٹ(ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر سندہ برائے صنعت، تجارت وامداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے وزیراعلی سندہ سید مرآد علی شاہ کی ہدایات پر آج منی اسٹیڈیم کندھ کوٹ میں عوام کی شکایات سننے کے سلسلہ میں کہلی کچہری کی اور عوامی شکایات سنتے ہوئے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ان شکایات کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ اس کہلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ منور علی مٹھیانی، پیپلز پارٹی ضلع صدر گل محمد جکھرانی، وفاقی اور صوبائی محکموں کے متعلقہ افسرانوں سمیت سول سوسائٹی، این جی اوز نمائندگان، بار ایسوسی ائشن کے نمائندگان ، صحافیوں سمیت شھر اور گردونواح کی عوام نے بڑے تعداد میں شرکت کی اور اپنی شکایات اور دیگر مسائل سے آگاہی دی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سندہ جام اکرام اللہ دھاریجو نے محکموں کے موحود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے شکایات کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرکے رپورٹیں ارسال کی جائیں جبکہ سرکاری اسکولوں، ہسپتالوں سمیت دیگر سرکاری مقامات پر عوام کے لیے روزمرہ کی سہولیات کے فقدان کو جلد از جلد ختم کرکے ان سہولیات کی دستیابی عوام کے لیے یقینی بنائی جائے اور عوام کو انصاف فراہم کیا جائے، جبکہ ضلعی ہسپتال کے سست رفتار تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے، فروٹ، مچھلی اقر سبزی مارکیٹ سمیت اناج منڈی کی حالت خراب ہے اس کو فی الفور درست کیا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اقبال لائبرری میں کتابوں کی کمی کودور کیا جائے ، غیرقانونی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ سمیت ضلع کو اے ڈی پی فنڈز رلیز کیے جائیں ، جبکہ ضلع اور گردونواح کے تمام زبون حالی کا شکار لنک روڈز کی تعمیر اور ڈرینیج سسٹم کو بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات کی کے تھلسیمیا اور دل کے وارڈ کو بحال کیا حائے اور این آئی سی وی ڈی کے فوری قیام کے لیے بالا حکام سے تحریری طور پر رابطہ کیا جائے ۔ صوبائی وزیر نے صحافیوں اور وکلا کے لیے رہائشی کالونیوں بنانے کی تجویز بھی دی جبکہ اسپورٹس اسٹیڈیم کو دیوار تعمیر کروانے سمیت انڈس ھائی وے کو شکارپور سے کشمور تک ڈبل کرنے اور کندہ کوٹ پل کی تعمیر نو کے لیے کاغذی کاروائی جلد از جلد مکمل کرکے متعلقہ اعلی حکام کو ارسال کرنے کی ہدایات دیں ۔ انہوں نے عوامی شکایات سنتے ہوئے کہا کہ این ٹی ایس اساتذہ اور آئی بی اے اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے وزیراعلی سندہ کوسفارشات ارسال کرونگہ جبکہ صوبائی حکومت کے نظر میں یے مسائل پہلے ہی زیر غور بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کے سلسلہ میں وزیراعلی سندہ کو تجویزات پیش کرونگا اور انشااللہ اس علاقہ میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں آئے گا اور لوگوں کو پیپلز پارٹی کی جمہوری اور عوامی حکومت اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے موجود میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ضلع لیول کی شکایات کو ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ ضلعی افسران کو حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ دیگر مسائل و ترقیاتی منصوبوں کے فقدان کی شکایات وزیراعلی سندہ کو پیش کرونگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے مسائل کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلے بھی حل کیا اور باقی مسائل کے حل کے لیے 24 دسمبر کو سندہ کیبنٹ میٹنگ میں ایجنڈا لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے جعلی سوسائٹیز کی ڈھیروں شکایات موصول ہو رہی ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہے کے ان شکایات کی اینٹی کرپشن سے تفتیش کروائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں